سرگودھا‘مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کر دیئے گئے

جمعہ 13 ستمبر 2019 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرخوشاب افتخار خان نے سرکاری ریٹ سیزائد قمیت پرتیل فروخت کرنے والے پمپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 130،000روپے کے بھاری جرمانے کردیے جن میں ورکر کالونی جوہرآباد کے پٹرول پمپ کو 30ہزار روپے، پٹرولیم جوہرآباد کو 25ہزار روپے،مظفر گڑھ روڈ پرواقع پٹرولیم اور دوسرے پٹرول پمپ کو 25، 25ہزار جرمانہ کیا گیا۔اے سی کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے گاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر دریاخان نے شہر میں کاروائی کرتے ہوئے 13 آئل ایجنسیز کو سیل کردیا۔

متعلقہ عنوان :