تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال پتوکی کے ڈاکٹر نے ہسپتال کو اپنے باپ کی جاگیر بنا لیا

ہسپتال آنے والے مریض جگہ جگہ ٹھوکریں کھانے پر مجبور جبکہ ڈاکٹر دوران ڈیوٹی اپنے موبائل میں مصروف

جمعہ 13 ستمبر 2019 13:28

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال پتوکی کے ڈاکٹر نے ہسپتال کو اپنے باپ کی جاگیر بنا لیا ہسپتال آنے والے مریض جگہ جگہ ٹھوکریں کھانے پر مجبور جبکہ ڈاکٹر دوران ڈیوٹی اپنے موبائل میں مصروف تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی کے ڈاکٹر نے ہسپتال کو اپنے باپ کی جاگیر بنا لیا اور ہسپتال آنے والے مریض جگہ جگہ ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی میں تعینات فرض شناس ڈاکٹر منان ڈوگر جو اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کی بجائے موبائل فون میں مصروف ھے اور ڈاکٹر کا کرسی پر بیٹھنے طریقہ کار بھی غلط ہے ڈاکٹر صاحب مریضوں کی دیکھ بال کرنے کی بجائے خوش گپیوں میں زیادہ مصروف ر?تے ہیں بتایا جاتا ہے کہ اس ڈاکٹر کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جس وجہ سے اس کے خلاف ایم ایس پتوکی سمیت کسی حکام نے تاحال کوئی ایکشن نہ لیا ہے شہر بھر کی سیاسی سماجی تنظیموں نے ڈی سی او صاحب قصور ای ڈی او ہیلتھ قصور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے