ڈیرہ غازی خان ، بس کھائی میں گرنے سے 20 افرادزخمی

جمعہ 13 ستمبر 2019 14:05

ڈیرہ غازی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) ڈیرہ غازی خان میںمسافر بس تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افرادجھلس ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کوڈیرہ غازی خان کے علاقے میں مسافر بس تیز رفتاری میں موڈ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20 افراد بری طرح جھلس گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :