Live Updates

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا وزیراعظم سے فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سندھ شہریار شر نے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کے حوالے سے اپنی پارٹی بیانیے کو مسترد کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 13 ستمبر 2019 13:21

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا وزیراعظم سے فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر نے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کے حوالے سے اپنی پارٹی بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے رکن اسمبلی سندھ شہریار سر نے وزیراعظم عمران خان سے فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریار شر کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

فروغ نسیم کا بیان پی ٹی آئی کا منشور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف سندگ اسمبلی میں بھی بات کروں گا،اس سے قبل گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے بھی فروغ نسیم کے بیان پر حیرانگی کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے بیان پر حیرت ہوئی، فروغ نسیم کو بہت سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی، جب پاکستان وجود میں آیا کراچی دارالحکومت تھا۔

(جاری ہے)

بھارت سے ہجرت کرکے آنیوالوں کی اکثریت نے کراچی میں قیام کو ترجیح دی۔ اچانک دارالحکومت کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیاگیا۔ دارالحکومت کو منتقل کرنے پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہوئے۔ کراچی سے دارالحکومت منتقل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔اس وقت بھی سیکورٹی کے اعتبار سے ملک کا دارالحکومت کراچی زیادہ محفوظ ہے۔

پیر صاحب پگارہ نے کہا کہ فروغ نسیم کو چاہیے کہ وہ دارالحکومت کراچی واپس لانے کا مطالبہ کریں۔کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات درست نہیں۔اگر دارالحکومت اسلام آبادمنتقل کیاگیا تو اسوقت کے دارلحکومت میں رہنے والوں کو کیوں منتقل نہیں کیاگیا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ کراچی پر وفاق کے کنٹرول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔فروغ نسیم نے کہا کہ آرٹیکل 149 (4)کے تحت وفاق کی جانب سے کراچی کو کنٹرول کرنے کے لیے سندھ حکومت سے درخواست کریں گے اگر سندھ حکومت نہیں مانتی توپھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات