برآمدات میں اضافہ ہی سی آئی ایم ایف سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ‘افتخار بشیر

برآمدات میں اضافہ کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کے اقدامات کیے جائیں‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:12

برآمدات میں اضافہ ہی سی آئی ایم ایف سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ‘افتخار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہی سے آئی ایم ایف سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم جتنا وسیع ہوگا اسی قدر حکومت شرح مبادلہ کو لگنے والے جھٹکوں کا سدباب کرنے کے قابل ہوگی اور افراط زر پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے اقدامات کیے جائیں کیونکہ صنعتی شعبہ میں بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور بیرون ملک ان کی مانگ میں کمی سے برآمدات کمی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے لیے عوام پر پٹرول، بجلی ، گیس مہنگی کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا جارہا ہے حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔اانہوںنے کہا کہ حکومت معاشی استحکاما ت کے لیے ملکی برآمدات ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اضافہ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرے تاکہ صنعتی شعبہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے تجارتی خسارہ میں کمی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو غیر ملکی اداروں سے نجات مل جائے۔