ڈینگی سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومت پوری طرح مستعد ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

ہمیں ہر گھنٹہ کی خبر ہے کہ کتنے مریض ہسپتال میں داخل ہیں، کتنے نئے آرہے ہیں اور کتنے جارہے ہیں، معاو ن خصوصی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:21

ڈینگی سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومت پوری طرح مستعد ہے، ڈاکٹر ظفر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومت پوری طرح مستعد ہے ،ہمیں ہر گھنٹہ کی خبر ہے کہ کتنے مریض ہسپتال میں داخل ہیں، کتنے نئے آرہے ہیں اور کتنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فیڈرل جنرل ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیڈرل جنرل ہسپتال میں ڈوینگی وارڈ کا افتتاح کرنے کیلئے آیا ہوں ،اگرچہ یہ وارڈ کافی عرصے سے چل رہا ہے میں اس کو دیکھنے کیلئے آیا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ یہاں کے انتظامات دیکھ کر تسلی ہوئی ، ڈینگی سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومت پوری طرح مستعد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم صوبے کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس بیماری سے متعلق اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ہر گھنٹہ کی خبر ہے کہ کتنے مریض ہسپتال میں داخل ہیں، کتنے نئے آرہے ہیں اور کتنے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال مریضوں کی تعداد کم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین کے ساتھ میری روزانہ کی بنیاد پر بات ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :