شہباز شریف کی شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ سے ملاقات

بہادری، سچائی، ایمانداری اور اہلیت کا دوسرا نام شاہد خاقان عباسی ہے، اپوزیشن لیڈر

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:21

شہباز شریف کی شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اہلخانہ سے سے ملاقات کی ۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے گھر پہنچے اور شاہد خاقان عباسی کے اہلخانہ سے سے ملاقات کی ۔ شہباز شریف نے کہاکہ پارٹی قیادت، کارکنان اور عوام شاہد خاقان عباسی کے جذبے اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بہادری، سچائی، ایمانداری اور اہلیت کا دوسرا نام شاہد خاقان عباسی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے اور جھکنے کے بجائے ہمیشہ جیل جانے کو ترجیح دی ۔انہوںنے کہاکہ وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے ان رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نظریئے، پارٹی وفاداری اور پرخلوص عوامی خدمت کی قابل فخر مثال قائم کی۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جس قدر صلاحیت سے نواز رکھا ہے، وہ اسی قدر عاجزی اور انکساری کا پیکر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے بطور وزیراعظم ریکارڈ مدت میں ریکارڈ کا م کیا۔انہوںنے کہاکہ ایل این جی ٹرمینل کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ان کا کارنامہ ہے جس سے ملک میں گیس کی قلت کا خاتمہ ہوا۔