احتساب عدالت نے ملزم جاوید حسین کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

جمعہ ستمبر 15:48

احتساب عدالت نے ملزم جاوید حسین کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم جاوید حسین کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ جمعہ کو ایس ای سی پی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید حسین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے ملزم جاوید حسین کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق ملزم جاوید حسین سے مزید تفتیش کرنی ہے جسمانی ریمانڈ دی جائے۔نیب کے مطابق جاوید حسین نے پارک لین کمپنی میں آصف زرداری کی بطور صدر ملکیت چھپائی، ملزم نے آصف زرداری کا پارک لین کمپنی میں پچھلی تاریخوں میں استعفیٰ منظور کیا، جاوید حسین نے پارک لین کمپنی کیس میں حقائق چھپائے۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم جاوید حسین کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔