سندھ یوتھ انڈر۔18 باکسنگ ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز پرسوں ہوں گے

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:11

سندھ یوتھ انڈر۔18 باکسنگ ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز پرسوں ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مرد اور خواتین سندھ یوتھ انڈر۔18 باکسنگ ٹیموں کے انتخاب کیلئے ایک روزہ ٹرائلز (کل) اتوار کو کراچی میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ نے بتایا کہ ٹرائلز کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے اورکھلاڑیوں کا انتخاب دس کیٹگریز کے لئے کیاجائے گا جن میں 49 کلو گرام، 52 کلوگرام، 56 کلوگرام، 60کلوگرام، 64کلوگرام، 69کلوگرام، 75کلوگرام، 81کلوگرام، 91کلوگرام اور پلس 91کلوگرام کے ویٹ شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ویٹ صبح 8 سے 10 بجے جبکہ مقابلے دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :