مصباح کی لیڈر شپ میں کام کرنے کا منتظر ہوں ، وقار یونس

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:21

مصباح کی لیڈر شپ میں کام کرنے کا منتظر ہوں ، وقار یونس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ مصباح کی لیڈر شپ میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں وقار یونس نے کہاکہ وہ مصباح الحق کے ساتھ مل کر ایسا یونٹ بنانا چاہتے ہیں جو پاکستان ٹیم کو ٹاپ پر لے جائیگا، انہوں نے اپنی تقرری پر پی سی بی کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ وقار یونس لاہور میں ہفتے سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی کا میچ بھی دیکھیں گے۔