نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوارسہ کشی ٹیم کیلئے ٹرائلز20ستمبر کو ہونگے،شہزاداحمد

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:23

نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوارسہ کشی ٹیم کیلئے ٹرائلز20ستمبر کو ہونگے،شہزاداحمد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوارسہ کشی ایسوسی ایشن نے پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزکیلئے صوبائی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 20ستمبر کو طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاد احمد کے مطابق خیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی ہدایت پرصوبائی دارالحکومت پشاور میں 26اکتوبر سے یم نومبر تک منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن نے ٹرائلز لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواٹیم کیلئے ٹرائلز 20ستمبر کو طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں لئے جائینگے ،جسکے لئے شیرازمحمد کی سربراہی میں سلیکش ن کمیٹی تشکیل دیدی ہے جسمیں صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاداحمد،زاہدخان،شعیب سمیت صوبائی سپورٹس بورڈاورقبائلی اضلاع کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے بھی ایک ایک فردشامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :