ستمبر کو نیشنل گیمز کیلئے ہونیوالے ٹرائلزمیں باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط ٹیم تشکیل دی جائیگی،سلطان بری

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور سابق انٹر نیشنل کھلاڑی سلطان سید علی شاہ المعروف سلطان بری نے اس عزم کا اظہارکیاکہ انشاء اللہ نیشنل گیمز کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط ٹیم تشکیل دی جائیگی ،اپنے اعزازکا دفاع کرتے ہوئے گولدمیڈل جیت کر دکھائیںگے۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے بتایاکہ پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی اور مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز سے بھر پور تیاریاں شروع کررکھی ہے اورصوبائی ٹیموں کی سلیکشن کا مرحلے کا آغاز ہوگیاہے،کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے پیر برکت علی شاہ کی قیادت میں ارباب نصیر احمد،سلطان بری،ظاہر محمد،امجد آفریدی اور سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد طارق پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے،اس سلسلے میں صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن نے بھی پشاور اور خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع اور ضم شدہ قبائلی علاقوں کے کبڈی کھلاڑیوں کو خبر دارکیاہے کہ وہ صوبائی کبڈی ٹیم کے انتخاب کیلئے 21ستمبر کو قیوم سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹرائلز میں بھرپور تیاریوں کیساتھ حصہ لے۔

(جاری ہے)

سلطان بری کے مطابق انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ قومی گیمز کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جاسکے ،یہی وجہ ہے کہ انہوںنے خیبر پختونخواکے ضلع بھر اور حال ہی صوبے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے کبڈی کھلاڑیوں سے کہاگیاہے کہ وہ 21ستمبر کو قیوم سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹرائلز میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں،کیونکہ وہ چاہتے ہیں قومی گیمزمیں خیبرپختونخواہمیشہ کی طرح اس میگاایونٹ میں بھی گولڈ حاصل کریںاور اسی مقصد کیلئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لائینگے۔