پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواجمناسٹک کے کھلاڑیوںکا انتخاب عمل میں لایاجائیگا،راجہ محمد

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:23

پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواجمناسٹک کے کھلاڑیوںکا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) صوبائی ادارالحکو مت پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوامیں ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت صوبے بھر کے جمناسٹک کے کھلاڑیوں کے صاف وشفاف اندازمیں ٹرائلز20تا22ستمبر لیکر بہترین ٹیم تشکیل دینگے،جسکے لئے تمام ضلعی ایسوسی ایشنزکو آگاہ کردیاہے۔خیبر پختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ محمد نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قیوم سٹیڈیم کے جمازیم ہال میں روازنہ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کوٹریننگ دینے کا سلسلہ بدستور جاری رہتاہے اور وقتافوقتاان کھلاڑیوں کے مابین مقابلوں کا انعقاد بھی کیاجاتاہے اور اب صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی ہدایت پرپشاور میں 26اکتوبر سے منعقدہ33ویں نیشنل گیمزکیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی سلیکشن کی جائے گی،جسکے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کررکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ صوبے میں جمناسٹک کے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ اس ٹیلنٹ کو بھر پور مواقع فراہم کریں ،تاکہ نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواکیلئے میڈلز جیت سکے اور اس مقصد کیلئے چارسدہ،صوابی،سوات،ایبٹ آباد ،ہزارہ سمیت مختلف اضلاع کے عہدیداروں کو آغاہ کردیاہے۔راجہ محمد کاکہناہے کہ انکے کھلاڑیوں نے حال ہی میں سندھ کے شہر جامشوروں میں منعقدہ نیشنل جمناسٹک چمپئن شپ میںخیبر پختونخواکے مر وخواتین کھلاڑیوں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیتے ہیں،انہوںنے کہاکہ اس چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکے عدنان،ذکریااور نعمان نے سلور میڈلز جبکہ آمراللہ اور صدام نے برائونزمیڈل اپنے نام کیااور اسی طرح خواتین کے ایونٹ میں خیبر پختونخواکی خاتون کھلاڑیوں مسروبہ اورسنینہ کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے خیبر پختونخوامیں کوالیفائڈ کوچز موجود ہے کوچ سبزعلی اوروہ خود کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔