صحافی ظفر عباس کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،سینئر ورکنگ جر نلسٹ فورم

جمعہ ستمبر 16:24

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) نجی ٹی وی کا کے رپورٹر کا اغوا کے بعد قتل کا واقعہ افسوس نا ک ہے واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیںملزما ن کو گرفتا کرکے قرار واقعی سز ادی جا ئے سینئر ورکنگ جر نلسٹ فورم کاوزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے اور صحا فیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوںکی ادائیگی میں تحفظ فراہم کرنے کا مطا لبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق دو کو ٹہ تحصیل میلسی میں صحافی ظفر عباس کو اغوا کے بعد قتل کر نے کیخلاف سینئر ورکنگ جر نلسٹ فورم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر ورکنگ جر نلسٹ فورم کے عہدیدارا ن و ممبران نے ظفر عباس کو اغوا کے بعد قتل کر نے کی بھر پو ر مذمت کی اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئی جی پنجاب سے مطا لبہ کیا کہ ملزما ن کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور صحا فیوں کو تحفظ فراہم کیا جا ئے اجلاس میں میلسی پر یس کلب کے صدر عزیر اللہ خان جنرل سکرٹری سید نوید الحسن قطبی کی کو ششوں کو بھی سراہا گیااور انہیں اپنے بھر پو ر تعاون کا بھی یقین داہانی کر وائی ہیںاجلاس کے آخر میںمرحوم ظفر عباس کی مغفرت اور درجا ت کی بلندی اور سوگوارن کے صبر جمیل کے لیے دعا کی گئی ۔