Live Updates

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آزادی تک جنگ جاری رہے گی ، ماسٹر سراج الدین

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:24

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) یونین کونسل شورکوٹ کی ویلج گومل کلاں کے ماسٹر سراج الدین نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری کی آزادی تک جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کشمیریوں سے یکجہتی کی تحریک کے لئے کشمیر کے لئے عوامی آگاہی مہم لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا دکھ تکلیف ہم محسوس کرتے ہیں اور تمام مسلمانوں کو بھی اس کا احساس کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں موٹر سائیکل مہم کے ذریعے لوگوں کو بیدار کر رہا ہوں ،میں ہر گاؤں جاؤں گا کیونکہ شہر کے لوگوں کو تو سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے آگاہی مل رہی ہے لیکن دیہی آبادی کے لوگ میڈیا کی رسائی حاصل نہ ہونے پر لاعلم ہیں۔ انشاء اللہ کشمیری بھائیوں کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے ۔ہم اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے ، ہماری دیہی آبادیوں میں کشمیری بھائیوں کے لئے مہم جاری رہے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات