پیر فاروق شاہ شیرانی کا اپنے خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:24

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی سماجی سیاسی شخصیت پیر فاروق شاہ شیرانی نے اپنے خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہائوس ڈیرہ میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اور سابق ناظم اسلم خان کٹہ خیل سے ملاقات کی جس میں انہوںنے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ وموجودہ کارکردگی ،اغراض ومقاصد سمیت موجودہ ملکی وعلاقائی سیاسی صورتحال اور دیگرپارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے فیصل کریم خان کنڈی اور ایم پی اے سٹی ٹو احمد کریم خان کنڈی کی عوام دوست غریب پرور پالیسیوں اور اصولی سیاست سے متاثر ہوکر پی پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد میرا اوڑھنا بچھونا پی پی پی کے ساتھ اور میں سینئر رہنمائوں فیصل کریم کنڈی اور احمد کریم کنڈی کی قیادت میں ضلع ڈیرہ میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے علاوہ ڈیرہ کی تعمیر وترقی کے لئے فعال کردار ادا کروں گا۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے پیر فاروق شاہ شیرانی کی خاندان سمیت پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔