ڈیرہ اسماعیل خان،شدید حبس اور گرمی میںغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

جمعہ ستمبر 16:24

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) شدید حبس اور گرمی کا موسم ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ،دن اور رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے شہری پریشان،حبس کے موسم میں ہوائیں بند ہونے سے جہاں گھروں کے اندر اور باہر گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کررکھا ہے توا سی گرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فنی خرابی کے نام پر واپڈا حکام نے بھی اپنا حصہ بھرپور طریقے سے ڈالنا شروع کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

عاشورہ محرم الحرام ختم ہوتے ہیں گزشتہ کئی روز سے کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی بند رہنے سے شہریوں کا بھر کس نکل گیا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عذاب بن چکی ہے ۔خصوصاًرات کے اوقات میں بجلی بند کردی جاتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ذریعے عوام کو ذلیل وخوار کیا جارہا ہے۔