ڈیرہ اسماعیل خان،کوٹ دولت کے قریب نہر سے ایک شخص کی نعش برآمد

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:26

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) تھانہ کلاچی کی حدود کوٹ دولت کے قریب نہر سے علاقہ گرہ رحمان کے رہائشی شخص نعش برآمد ، متوفی کی موت نہر میں گر کر ڈوبنے سے ہوئی ،مقامی ذرائع ،لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع گائوں کوٹ دولت کے قریب ڈسٹری نمبر11نہر سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے شناخت اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت ہیبت خان ولد محمد نواز قوم اعوان سکنہ گرہ رحمان بحد تھانہ صدر کے رہائشی کے نام سے کرلی گئی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ہیبت خان کی موت دماغی چوٹ لگنے سے ہوئی ہے تاہم مقامی ذرائع کے مطابق متوفی اپنی اراضی میں پانی لگانے کے دوران پائوں پھسلنے سے نہر میں گرگیا اور سر پر شدید چوٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی لاش ورثا کے سپرد کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :