پاکپتن شریف میں تالہ توڑ چوروں کا راج ہو گیا

گزشتہ رات چوروں نے مصروف ترین بازاروں میں مختلف دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان لوٹ لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 13 ستمبر 2019 16:34

پاکپتن شریف میں تالہ توڑ چوروں کا راج ہو گیا
پاکپتن شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،13ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،ممشاد فرید) پاکپتن کے مصروف ترین بازاروں میں گزشتہ رات بھر چوروں کا را ج رہا۔ چور رات بھر شہر کی مختلف دکانوں کے تالے توڑ کر صفایا کرتے رہے۔ پہلے وقوعے میں چوروں نے گزشتہ رات پرانا ٹاؤن ہال چوک میں خدا بخش بوتیک اور فتح فرید الیکٹرک سٹور کے تالے توڑے۔ دوسرا وقوعہ عزیز مکی چوک میں ہوا جہاں پر چوروں نے عمران جنرل سٹور کے تالے توڑ دیئے۔

(جاری ہے)

دُکانداروں کی طرف سے اطلاع دینے پر پولیس موقع پر آگئی تاہم پولیس اہلکاروں نے دُکانداروں کو اپنی ہی دکانوں کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ فرانزک ٹیم آ کر موقع سے فنگر پرنٹس لے گی تاکہ چوروں تک رسائی ممکن ہوسکے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا جب تک اندر جاکر دیکھا نہیں جاتا۔ تاہم پولیس کی اطلاع دینے کے باوجودبہت دیرتک فرانزک ٹیم موقع پر نہ پہنچ سکی۔

متعلقہ عنوان :