اوپن یونیورسٹی نے بی اے پروگرام )ایسوسی ایٹ ڈگری( آفر کردیا

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:48

اوپن یونیورسٹی نے بی اے پروگرام )ایسوسی ایٹ ڈگری( آفر کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی اے پروگرام )ایسوسی ایٹ ڈگری ( موجودہ سمسٹر خزاں 2019ء میں آفر کردیا ہے۔ملک بھر سے بی ای)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرام میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات 15 اکتوبر تک داخلہ فارم جمع کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز /رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم مقررہ فیس کے ساتھ الائیڈ بینک ،ْ ایم سی بی بینک اور فرسٹ وومن بینک کی تمام برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ پراسپکٹس سیل پوائنٹس ہفتہ اور اتوار کے روز بھی صبح 8بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے۔شعبہ داخلہ کے مطابق داخلہ فیس صرف بینک چالان کے ذریعے قبول کی جائے گی ،ْ بینک ڈرافٹ/پے آرڈقابل قبول نہیں ہونگے۔علاوہ ازیں بی اے پروگرام کے جاری طلبہ کو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بھیج دئیے گئے ہیں۔ فارم موصول نہ ہو تو یونیورسٹی ویب سائٹ پر داخلہ فارم آن لائن مکمل کرکے داخلہ فارم فیس )بذریعہ چالان(کے ہمراہ نامزد بینک برانچز میں 15۔اکتوبر تک جمع کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :