محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی ،اسلحہ کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کے دوران اسلحہ کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ عاصم گلزار نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ اسلحہ کلرک محمد شہباز خان نے رشوت کا بازا گرم کیا ہوا ہے کو ئی بھی کام رشوت کے بغیر نہیں کرتا، بندہ اپنا اسلحہ لائسنس تجدید کروانے کے لیے اسلحہ کلرک محمدشہباز خان کے پاس گیا جس نے 9ہزار روپے بطور رشوت کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروانے کے لیے کہا جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عقیل کی نگرانی میں چھاپہ مارا اور اسلحہ کلرک ملزم محمدشہباز خان کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوںگرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ9ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم پر مقدمہ نمبر21/2019تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھادرج کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :