نیشنل پارٹی ضلع نصیرآباد کی ضلعی کونسل کا اجلاس، اہم امور پر غور

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:53

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) نیشنل پارٹی ضلع نصیرآباد کے ضلعی کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نیشنل پارٹی نصیرآباد جاگن خان مغیری منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص ریجنل سیکرٹری میر عبدالستار بنگلزئی تھے اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے ممبر میران بلوچ۔بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل غلام حسین بلوچ۔صوبائی کونسلز کے ممبران تاج بلوچ۔

رزاق بلوچ۔ڈاکٹر غلام سرور بلوچ۔محمد شریف ابڑو سمیت ضلع کونسل کے ممبران شریک تھے اجلاس میں تنظیمی امور۔ضلعی رپورٹ۔علاقائی سیاسی صورتحال اور علاقائی مسائل پر مفصل بحث مباحثہ کیا گیا کچھی کینال۔پٹ فیڈر کینال۔بجلی کی لوڈشیڈنگ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کے حوالے سے پارٹی جدوجھد کرے گی اورممبر شپ کارڈ تنظمی دورے اجلاس باقاعدہ منعقد کئے جائیں گے اجلاس سے ریجنل سیکریٹری عبدالستار بنگلزئی مرکزی کونسل کے ممبرمیران خان بلوچ ،اور نصیرآباد کے ضلعی صدر جاگن خان مغیری نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں بحرانی کیفیت ہے اورپورے ملک میں مہنگائی بدامنی بے روزگاری اپنے عروج پر ہے منشیات سرے عام چل رہی ہے جس سے عوام پریشان حال ہے تمام ادارے مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں ان تمام اداروں کا چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے اس سے کے ذمہ دار وہ روایتی سوچ ہے جس نے ملک میں کبھی جمہوریت ،جمہوری اداروں اورعوام کی بالادستی کا قبول نہیں کیا اور ملکی کی حقیقی سیاسی قیادت اورپارٹیوں کو انتقام کا نشانہ بنا کر یکطرفہ احتساب کیا جارہا ہے ۔