اوکاڑہ،وٹہ سٹہ کی شادی کاانجام، بھائی نے سسرال سے روٹھ کے میکے میں موجود سگی بہن اور بھابی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعہ ستمبر 16:53

اوکاڑہ+ رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) وٹہ سٹہ کی شادی کاانجام بھائی نے سسرال سے روٹھ کے میکے میں موجود سگی بہن اور بھابی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ دوہرے قتل کی یہ واردات نواحی علاقہ جواہر سنگھ میں ہوئی ہے ملزم موقع سے فرار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نواحی علاقہ جواہر سنگھ کے رہائشی اکرام کی بہن بشری اور کزن فوزیہ جنکی کچھ عرصہ قبل وٹہ سٹہ پر شادی ہوئی تھی اور وہ دونوں سسرال سے ناراض ہو کر اپنے میکے میں رہ رہی تھیں اکرام نے دونوں کو بہت سمجھایاکہ وہ اپنے شوہروں کے پاس سسرال چلی جائیں لیکن دونوں نہ مانیں جس پر طیش میں آکر اکرام نے فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتاردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔

تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاھے۔