ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور مراعات نہ دینے پرصدر زرعی ترقیاتی بینک امان شیخ اور دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:58

ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور مراعات نہ دینے پرصدر زرعی ترقیاتی بینک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور مراعات نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر صدر زرعی ترقیاتی بینک امان شیخ اور دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔دو رکنی بینچ کے روبرو زرعی ترقیاتی بنک کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور مراعات نہ پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا 3 سال قبل عدالت نے بنک کے 2 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور مراعات جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عمر رسیدہ ریٹائرڈ ملازمین دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر صدر زرعی ترقیاتی بنک اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے صدر زرعی ترقیاتی بنک امان شیخ اور دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔