کراچی،اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ماں نے 3 سالہ بیٹی کو گولی مار دی

جمعہ ستمبر 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں ماں نے 3 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود کشی کی کوشش میں زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون 10 نمبر میں واقع ایک گھر میں 30 سالہ تانیہ نے اپنی 3 سالہ بیٹی عدینہ کو گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ ملزمہ نے خودکشی کی غرض سے خود کو بھی سینے میں گولی ماری جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ تانیہ ذہنی معذور ہے اور اس نے پہلے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون اور بچی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزمہ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔