میونسپل کمیٹی لورالائی کیلئے مشینری کی فراہمی پر حاجی محمد خان طور اُتمانخیل کے شکر گزار ہیں، یعقوب شاہ سات سال میونسپل کمیٹی خورد برد کا ذریعہ بنا رہا ،انجمن تاجران بلوچستان

جمعہ 13 ستمبر 2019 17:08

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی نائب و ضلعی صدر یعقوب شاہ کاکڑ نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے لورالائی کے صوبائی وزیر اسمبلی کی نشست پر حاجی محمد خان طور اُتمانخیل کامیاب ہوئے لورالائی شہر اور حلقے کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میونسپل کمیٹی لورالائی کیلئے مشینری کی فراہمی سے شہر میں صفائی ستھرائی کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکیں گے کیونکہ لورالائی شہر میں ہمیشہ سے صفائی کا مسئلہ رہتا تھا کچرہ دانوں سے بروقت کچرہ اُٹھانے اور شہر کی سڑکوں ،نالیوں او ر گلیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل جاتی تھیں میونسپل کمیٹی کو گذشتہ سات سال سے خورد برد کا ذریعہ بنایا گیا تھا جس نے نہ تو شہر میں کوئی ترقیاتی کام کیا اور نہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی ستھرائی کیلئے کچھ کیا صوبائی وزیر حاجی محمد خان نے جس طرح شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا اسی طرح شہر میں صفائی کیلئے میونسپل کمیٹی کو مشینری کی فراہمی کرکے لورالائی کے شہروں پر احسان عظیم کیا ہے اسی طرح سول ہسپتال لورالائی میں بھی صفائی کا انتظام کر دیا گیا ہے لورالائی انتظامیہ کمشنر ژوب ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر لورالائی ،چیف آفیسر اور دیگر عملہ و محکمہ صحت کے آفیسران ڈی ایچ او اور ایم ایس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو حاجی محمد خان طور اُتمانخیل کے ٹیم کا حصہ بن کر عوامی مسائل کے حل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :