ساہیوال،نامعلوم ڈاکودو مویشی بیوپاریوں سے لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار‘مزاحمت پر ایک بیوپاری زخمی ‘مقدمات درج

جمعہ 13 ستمبر 2019 17:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) نامعلوم ڈاکودو مویشی بیوپاریوں سے لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار ‘مزاحمت پر گولی مار کر ایک بیوپاری کو زخمی کردیا ‘مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 119/9-Lمیں ہوئی یہاں مویشی بیوپاری الله دین 120/9-Lکمیر میں اپنا مال مویشی فروخت کرکے واپس گھرجارہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر اس سے نقدی 2لاکھ 40ہزار روپے چھین لی اورمزاحمت پر گولی مار کر اسے شدید زخمی کرکے فرار ہو گئے ۔

دوسری واردات 89/9-Lمیں ہوئی یہاں مویشی بیوپاری محمدحفیظ کٹا فروخت کرکے واپسی پر پیسے گن رہا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور چلتے ہوئے موٹرسائیکل پر نقدی 35ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :