وزیراعلیٰ عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے

جمعہ 13 ستمبر 2019 18:28

وزیراعلیٰ عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے
لاہور۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ جمعہ کی سہ پہر بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے لاہورائیرپورٹ پر مسافروں سے مصافحہ بھی کیااوربعدازاں عمان ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوگئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار مدینہ دو روز قیام کریںگے اوراس دوران روضہ رسول ؐپر حاضری کا شرف حاصل کریںگے اورنوافل بھی ادا کریںگے۔وزیراعلیٰ روضہ رسولؐ پرسلام پیش کرنے کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کریںگے۔