Live Updates

وفا قی حکومت فی الفو ر مستعفی ہو جا ئے ،سعید غنی ،سینیٹر رضا ربا نی

سندھ کو گیس کے پیسے بھی فراہم نہیں کئے گئے جس کی بنا پر سندھ حکومت کو مالی طور پر مشکلات کا سامنا رہا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 13 ستمبر 2019 18:52

وفا قی حکومت فی الفو ر مستعفی ہو جا ئے ،سعید غنی ،سینیٹر رضا ربا نی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی اور وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت آرٹیکل 161 کے تحت این ایف سی ایوارڈ دینے میں ناکام ہوچکی ہے سندھ کو گیس کے پیسے بھی فراہم نہیں کئے گئے جس کی بنا پر سندھ حکومت کو مالی طور پر مشکلات کا سامنا رہا ہے اگر 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا گیا اور خاص طور پر چھوٹے صوبوں میں کی بات نہیں مانی گئی تو چھوٹے صوبے وسیع اتحا د بنا نے پر غو ر ہو جا ئینگے جو وفا قی حکومت کے لیے تعزیا نہ ثابت ہوگا۔

جمعہ کو سندھ اسمبلی عما ر ت میں ایک پر ہجو م پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی اور سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کراچی کی تقسیم کسی طور پر قبول نہیں ہے کراچی کو الگ کرنے کی سوچ رکھنے والے سیاسی رہنما سندھ کے حالات کے پیش نظر رکھیں وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں اٹھارہویں ترمیم ہو قاضی عیسی فائز ہوں جب بھی کوئی حق کے لئے بولتا ہے تو ان کی آواز دبا دی جاتی ہے اور ان کے خلاف ریفرنس تیار کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے کراچی کے خلاف سازشوں کے نئے طر ز اندا ز کی شدید مذمت کی ہے۔یہ بات آج انہوں نے اسمبلی عمارت میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے کراچی کے خلاف وفاقی حکومت کو متنبہ کیا ہے اور سندھ کے عوام اور انکی قیادت سندھ کے دارالحکومت کے خلاف کسی بھی گھناو نی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔

سینیٹر رضا ربا نی نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق آرٹیکل 149 کے ذریعے میگا سٹی کراچی صنعتی حب اور انتظامی امور کو سنبھالنے پر غور کر رہا ہے اور نیازی کراچی کو اسلام آباد سے چلانا چاہتے ہیں جبکہ کچھ دن پہلے وفاقی وزیر فروغ نسیم نے یہ بیان دیا تھا کہ مرکز کراچی کے معاملے پر اسٹریجٹک کنٹرول پر غور کر رہا ہے اور وہ وفاقی وزیر وزیراعظم کو سفارش کرینگے کہ وہ کراچی کے لیے آرٹیکل 149 پر عمل کریں۔

سینیٹر رضا ربانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حکمران جماعت صوبہ سندھ کے ساتھ کسی بھی امتیازی سلوک کی سازش کو کبھی قبول نہیں کریں گے انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بنیادی ضروریاتِ اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے پہلے ہی عوام کا جینا محا ل ہے جس سے عوام کے مسائل انتہا کی حد کو پہنچ چکے ہیں سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا جس کے باعث عوام کا معیار زندگی ابتری کی غر بت کی سطح سے نیچے پر پہنچ چکا ہے۔

وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ہم ایسی کسی بھی تجویز کو مسترد کرتے ہیں اور شدید مذمت کرتے ہیں ایسی کسی بھی تجویز سے شہری اور دیہی بنیادوں پر تقسیم اور تفریق کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مالی و معاشی بحران کے بعد آئینی بحران پیدا کرنے کی گھناو نی سازش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفا ق کراچی پر کنٹرول سنبھالنے اور وفاقی حکومت اور ان کی کابینہ آرٹیکل 149 کے تحت ملک کو خوف و ہراس کے ماحول میں چلانے کی خواہشمند ہے۔فیڈریشن امن و امان کی صورتحال اور مالیاتی امور سے متعلق کسی صوبے کو مشورہ دے سکتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت آئینی شق کے تحت سندھ میں ایگزیکٹو اتھارٹی کا استعمال کرنا چاہتی ہے صوبائی وزیراطلاعات و محنت سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف فسطا ئیت انتظامیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے سعید غنی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 149 کراچی کے مسائل کا حل نہیں ہے۔

اس عمل کو براہ راست غیر آئینی مداخلت اور صوبائی خودمختاری پر حملہ سمجھا جائے گا۔سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت نے کہا کہ آرٹیکل 149 منتخب سندھ حکومت کے خلاف سازش ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ایسی کوئی بھی سازش جلد ختم ہوکر دم توڑ جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات