Live Updates

بلاول زرداری نے اپنے بیان سے ثابت کر دیا ہے وہ بینظیر بھٹو کے پیروگار نہیں ہے الطاف حسین کے پیروکار ہیں،حلیم عادل شیخ

جمعہ 13 ستمبر 2019 18:57

بلاول زرداری نے اپنے بیان سے ثابت کر دیا ہے وہ بینظیر بھٹو کے پیروگار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سمیت اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ حلیم عادل شیخ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا بابائے 18وین ترمین رضا ربانی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آرٹیکل 149 اتنا ہی غلط تھا تو بلاول صاحب کے نانا صاحب نے کیوں آئین میں ڈالا، اس آرٹیکل کے تحت وفاق نے ڈائریکشن دینی تھی کہ حالات بہتر کئے جائیں جو ابھی تک کسی نافظ نہیں کیا ہے۔

اگر وفاق سندھ کی بھلائی کے لئے کوئی ہدایات جاری کرتا ہے تو اس میں سندھ کو کوئی خطرہ نہیں ہے، بلاول زرداری نے اپنے بیان سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کے پیروگار نہیں ہے الطاف حسین کے پیروکار ہیں، الطاف حسین نے ملک دشمنی کا ثبوت دی اہے انہوں نے جناح پور کی بات کی تھی آپ نے سندھو دیش کی بات کی ہے جانتے ہیں مضبوط صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں، جس نے سندھ کے خلاف بات کی جس نے پاکستان کے خلاف بات کی وہ ملک دشمن غدار ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھٹو کا پاکستان نہیں ہے نہ ہی یہ 1971 ہے یہ کپتان کا پاکستان ہے یہ نیا پاکستان ہے 22 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔کچھ لوگ ہیں جو اپنے کرپٹ سیاستدانوں کو بچانے کی لئے ایسا کر رہے ہیں۔ زرداری صاحب نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا ہم سمجھ رہے تھے کہ زرداری پاکستان کو چاہتے ہیں اس نعرے کا مطلب اب سمجھ آیا ہے کہ انہوں نے پاکستان فروخت کرنے کا نعرہ لگایا تھا پوری سندھ پیپلزپارٹی نے فروخت کر دی ہے اومنی گروپ کو زرداری گروپ کو۔

اس وقت پاکستان مضبوط ہاتھوں میں پہاڑوں پر بھی جگہ نہیں ملے گی جو پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگائیں گے، کل صدر مملکت کی تقریر ہوئی اس کے دوران تماشا لگایا گیا پیپلزپارٹی ملک دشمن پارٹی ثابت ہوئی ہے جس طرح اسمبلی میں بات کی گئی ہے اس کو انڈیا کے چینل پر دکھایا گیا ہے نواز شریف نے بھی ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ سندھ حکومت اپنی ناکامی اپنی نااہلی اس اشو کے پیچھے چھپانا چاہتی ہے ہم سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے احتجاج کریں گے جنہوں نے سندھ کو ایڈز لگا دیا عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھا ہے۔

پیپلزپارٹی کے حکمران سندھ اربوں روپے کرپشن کر کے کھا گئے کراچی کو آفریکا کے بعد دنیا کا پانچواں گندا شہر بنا دیا ہے فروغ نسیم کی اپنی پارٹی ہے اس نے جو بیان دیا اس کو کلیئر بھی کر دیا ہے جس توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا۔ بلاول زرداری اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگی جنہوں نے بیان دیکر ملک دشمنی کا ثابت دیا ہے۔ کپتان کی ٹیم سندھ کے وفاداروں کی ٹیم ہے پاکستان کے وفادار کی ٹیم ہے۔

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے بات کرتے ہوئے کہا کل ہم نے کراچی کمیٹی کے بارے میں بات چیت کی تھی آئین کے پرنسپل آف پالیسی29 سے 38 تک اس کے تحت ہم بیحیث پارلیامنی ممبران سندھ ہیں یہ ائیں جو عوام کے حقوق کو تحفظ دیتا ہے جس کی بے تحاشہ پامالی ہورہی ہے کراچی میں پانی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہورہی ہے۔ کراچی کو 600 ملین گین کی پانی دینے کی بات کی تھی پتا نہیں یہ پانی کب ملے گا پانی کی قلت کی وجہ شہر کراچی کو خطرہ لاحق ہے۔

کراچی اسٹریٹیچک کمیٹی اپنا کام شروع کر چکی ہے ماضی کی طرح ہر اچھے قدم کو متناضہ بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ کیا جاتا ہے۔ ہم نے آج ایک قرارداد سندھ اسمبلی میں داخل کی ہے جس میں ہم نے اس بات کی مذمت کی ہے کہ سندھ تقسیم کے خلاف ہیں۔ اس ایوان میں ہم نے پہلے بھی قرارداد پاس کی ہیں کہ سندھ کی تقسیم نہیں کرنے دیں گے، سندھ پاکستان کا حصہ اور جو سندھ کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتا ہے ہم اس شخص کی شدید مذمت کرتے ہیں جو یہ بات بھی کرتا ہے یہ اس بات کو فروغ دیتا ہے کہ ایسی سوچ اندرون سندھ میں بڑھ رہی ہے وہ پاکستان دشمن ہیں۔

آئین پاکستان اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی حملہ کرے اس پر غداری کا لفظ استعمال کیا گیا جو شخص کسی بھی طریقے سے پاکستان کی سالمیت کے خلاف بات کرے گا ہم مجبور ہونگے اس کو غدار کہیں گے، جو شخص اس سندھ صوبے کے عوام کے حقوق کی پائمالی کرے گا وہ دشمن کہلائے گا، جو لوگ بنگلادیش اور سندھو دیش کی بات کرتے ہیں وہ ملک کے دوست نہیں ہیں پیر کو سندھ اسمبلی میں اس پر مزید بحث کریں گے قرارداد پیش کر دی گئی ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات