تلور سمیت سائبریا سے آنے والے پرندوں کے شکار پر پابندی کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری وائلڈ لائف سے 16ستمبر کو جواب طلب کرلیا

جمعہ 13 ستمبر 2019 19:24

لاہور۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں تلور سمیت سائبریا سے آنے والے پرندوں کے شکار پر پابندی کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری وائلڈ لائف سے 16ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے حاجی غلام رسول کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ 2005میں وائلڈ لائف پنجاب نے سائبریا کے پرندوں کے شکار پر پابندی لگائی عرب کے شہزادے پابندی کے باوجود پرندوں کا شکار کررہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ عرب شہزادوں کو شکار لائسنس جاری کیا گیا لیکن مقامی لوگوں کو لائسنس نہیں دیا جارہا انتظامیہ کا اقدام غیر قانونی ہے لائسنسن جاری کرنے کا حکم دیاجائے لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری وائلڈ لائف سمیت دیگر جواب طلب کر لیا۔