Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

وزیراعلیٰ سہ پہر پروٹوکول کے بغیر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے،عمان ائیر لائن کے ذریعے لاہورسے روانہ

جمعہ ستمبر 19:35

وزیراعلیٰ عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ آج سہ پہر بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے لاہورائیرپورٹ پر مسافروں سے مصافحہ بھی کیااوربعدازاں عمان ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوگئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار مدینہ دو روز قیام کریںگے اوراس دوران روضہ رسول ؐپر حاضری کا شرف حاصل کریںگے اورنوافل بھی ادا کریںگے۔وزیراعلیٰ روضہ رسولؐ پرسلام پیش کرنے کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کریںگے۔

تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات