پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے زبردست سرپرائز، بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی "کپتانی" مل گئی

مڈل آرڈر بلے باز سری لنکا کیخلاف سیریز کے دوران نائب کپتان ہوں گے، جبکہ سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 ستمبر 2019 18:39

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے زبردست سرپرائز، بابر اعظم کو قومی کرکٹ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 ستمبر2019ء) پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے زبردست سرپرائز، بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی "کپتانی" مل گئی، مڈل آرڈر بلے باز سری لنکا کیخلاف سیریز کے دوران نائب کپتان ہوں گے، جبکہ سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دورہ پاکستان کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سرفراز احمد کو ایک روزہ کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین کپتان قرار دیا ہے۔ مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سرفراز احمد کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ بابر اعظم کو بھی مستقبل کے کپتان کیلئے تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ بابر اعظم ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں طرز کی ٹیموں کے نائب کپتان ہوں گے۔ جبکہ سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ایک سے دو روز میں کر دیا جائے گا۔