Live Updates

بھارتی میڈیا کا شاہد آفریدی کے کشمیرایشو پرآوازبلند کرنے پرمنفی پروپیگنڈا

شاہد آفریدی کے بیانات سے کٹرپن اور جہاد کی بُو آتی ہے، لگتا ہے کہ ایک اور کرکٹرپاکستان کی راج نیتی میں انٹری مارنے والا ہے، شاہد آفریدی بھارت مخالفت بیان دے کراپنا چہرہ چمکانا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 ستمبر 2019 19:20

بھارتی میڈیا کا شاہد آفریدی کے کشمیرایشو پرآوازبلند کرنے پرمنفی پروپیگنڈا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 ستمبر2019ء) بھارتی میڈیا نے مایہ ناز کرکٹرشاہد آفریدی کے کشمیر ایشو پرآوازبلند کرنے پرمنفی پروپیگنڈا شروع کردیا، بھارتی میڈیا نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بیانات سے کٹرپن اور جہاد کی بُو آتی ہے، لگتاہے کہ ایک اور کرکٹرپاکستان کی راج نیتی میں انٹری مارنے والا ہے، شاہد آفریدی بھارت مخالفت بیان دے کراپنا چہرہ چمکانا چاہتے ہیں۔

یک بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق لگتاہے کہ ایک اور کرکٹرپاکستان کی راج نیتی یعنی حکومت میں انٹری مارنے والا ہے۔لگتا ہے کہ شاہد آفریدی بھی عمران خان کی طرح بھارت کی مخالفت کرکے اپنا چہرہ چمکانا چاہتے ہیں۔شاہد آفریدی نہ صرف عمران خان کا سائے کی طرح ساتھ نبھا رہے ہیں بلکہ ایسے بیان بھی دے رہے ہیں جس سے کٹرپن اور جہاد کی بُو آتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیان دیا کہ میں کہتا ہوں کہ چلوکشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے، انڈیا کو بھی کشمیر نہ دو، لیکن کشمیر میں کشمیری رہیں اور انسانی آزادی دی جائے۔

لیکن شاہد آفریدی نے کشمیر کے مسئلے پر یوٹرن مارتے ہوئے کہا کہ کراچی سے لے کرخیبر تک ہم سب کشمیر کے ساتھ ہیں، کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹرہیں لیکن کشمیر پر بیان بازی سے دنیا کا دھیان اپنی طرف کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کٹرپن بھی بن چکے ہیں شاہد آفریدی جہاد سے بھی ناطہ جوڑ چکے ہیں،شاہد آفریدی لوگوں سے موبائل استعمال نہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں جبکہ خود موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور موبائل پر یوٹیوب چینل بھی لانچ کرچکے ہیں۔

دراصل شاہد آفریدی کو بھی پتا ہے کہ پاکستان میں رہنا ہے توجہاد کی بات کرنا ہوگی۔ واضح رہے بھارتی میڈیا کشمیر ایشو پر پاکستان کی آواز دنیا میں بلند ہونے پربھارتی سرکار اورخفیہ ایجنسی را کے کہنے پر آپے سے باہر اورمنفی پروپیگنڈے کا سہارا لے رہا ہے۔ پاکستان بارہا کہہ چکا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن مودی سرکار جو آر ایس ایس نظریات کی عکاس ہے ،ان کے نزدیک ایک بار پھر پلوامہ حملے جیسا ڈرامہ رچایا جائے اور پاکستان پر الزام لگا کرمقبوضہ کشمیر سے دنیا کی نظریں ہٹادی جائیں۔

کیونکہ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر پر آواز جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔تاہم بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا اور اسلام ،مسلمان اور جہاد کے خلاف منفی تاثر ابھارنا دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین ہے۔لیکن گائے کے پیشاب کو بھی مقدس سمجھنے والوں کواس سے فرق نہیں پڑتا۔ گائے تو ایک جانور ہے، مسلمان گائے کو جانور سمجھتے ہیں اور ذبح کرکے قربانی اور کھانا بھی حلال ہے۔ یکن 21ویں صدی میں بت پرستی کرنے والوں کو کیا معلوم دنیا اور آخرت کا مستقبل کیا ہے؟ بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی اور منفی پروپیگنڈے پرمبنی عجیب قسم کی ویڈیو دیکھیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات