شاہ حسین شاہ کی اولمپکس تک رسائی کو ممکن بنانے کے لئے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سربراہ کاپاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے نام خط

جمعہ 13 ستمبر 2019 21:22

شاہ حسین شاہ کی اولمپکس تک رسائی کو ممکن بنانے کے لئے خصوصی گرانٹ کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے جوڈوکا شاہ حسین شاہ کی اولمپکس تک رسائی کو ممکن بنانے کے لئے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سربراہ کرنل (ر)جنید عالم کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں ان سے جوڈوکا شاہ حسین شاہ کی اولمپکس کوالیفائنگ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی جے ایف نے پی ایس بی کو بتایا ہے کہ اولمپکس کوالیفائنگ تک رسائی کے لیے شاہ حسین شاہ کو دسمبر تک 7ٹورنامنٹس کھیلنا ہوں گے جس کے پوائنٹس کافی اہم ہیں۔گزشتہ 16 ماہ کے دوران شاہ حسین شاہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے صرف تین ٹورنامنٹس کھیل پائے جس کی وجہ سے وہ رینکنگ پوائنٹس سے بھی محروم رہے۔ اسپورٹس بورڈ کو بتایا گیا ہے کہ شاہ حسین شاہ اگر کوچ کے ساتھ ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے تو 34 لاکھ روپے درکار ہوں گے اور کوچ کے بغیر شرکت کے لیے کم از کم 20 لاکھ روپے لگ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :