جاپان میں گرمی سے بچنے کیلئے مصنوعی برفباری کا تجربہ

ممکن ہے کہ اس برفباری سے گرمی کی شدت میں کمی نہ ہولیکن یہ ٹھنڈک کا احساس ضرور دیگی،حکام

جمعہ 13 ستمبر 2019 21:51

جاپان میں گرمی سے بچنے کیلئے مصنوعی برفباری کا تجربہ
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) آئندہ سال ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کے دوران شائقین کوممکنہ گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیومیں آئندہ سال جولائی اور اگست کے مہینوں میں اولمپک مقابلے شیڈول ہیں۔منتظمین کے مطابق ان مہینوں میں ٹوکیو کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجاتا ہے۔گرمی کی شدت کوکم کرنے کے لیے ماہرین کی جانب سے دس منٹ تک مصنوعی برفباری کا تجربہ کیا گیا۔منتظمین کے مطابق ممکن ہے کہ اس برفباری سیگرمی کی شدت میں کمی نہ ہولیکن یہ ٹھنڈک کا احساس ضرور دیگی۔

متعلقہ عنوان :