صحافت سے زندگی خطرے میں ڈالنے والی تین خواتین کے لیے ایوارڈ کا اعلان

صحافیوں کو عالمی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے ویت نام،سعودی عرب اورمالٹا کی خواتین کو اعزاز سے نوازا

جمعہ 13 ستمبر 2019 21:51

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) تین خاتون صحافیوں کو عالمی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے رواں برس کے آزادیء صحافت ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ صحافتی ذمہ داریوں کی وجہ سے ان خواتین نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال لیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی جانب سے ان صحافیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد کی گئی، تاہم ان میں سے دو صحافی کو اس تقریب میں شرکت کے لیے ملک چھوڑے کی اجازت نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

ان تین خواتین صحافیوں کا تعلق مالٹا، سعودی عرب اور ویت نام سے ہے۔مالٹا سے تعلق رکھنے والے کیرولین مسکاٹ کے مطابق کبھی کبھی آزادیء صحافت کے لیے لڑائی اتنی اہم ہو جاتی ہے کہ ایک صحافی ایک ایکٹیویسٹ بننے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ مالٹا سے تعلق رکھنے والے مسکاٹ تین انعام یافتگان صحافیوں میں وہ واحد صحافی تھیں، جو اس تقریب میں شریک ہو پائیں۔ اس حوالے سے تقریب جرمن دارالحکومت برلن میں منعقد کی گئی۔ مسکاٹ کو اس تقریب میں انعامِ آزادی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :