Live Updates

بھارت کیخلاف اپنے حقوق کیلئے لڑنے والے غیرتمند کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں، علی امین خان گنڈا پور

مودی نے چالیس دن سے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کیا ہوا ہے، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی تسلط سے آزاد ہونگے ، وفاقی وزیر امور کشمیر

جمعہ ستمبر 22:46

بھارت کیخلاف اپنے حقوق کیلئے لڑنے والے غیرتمند کشمیریوں کو سلام پیش ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے غیرت مندبھائیوں ،بہنوں اور بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو بھارت کے خلاف اپنے حق کیلئے جنگ لڑرہے ہیں ۔پوری دنیا میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلندکرنے والوں اور پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

بین الاقوا می میڈیا کا بھی شکرگزار ہو ں کہ جس طرح وہ کشمیرکی صورتحال دکھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے گزشتہ چالیس دنوں سے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کیا ہوا ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی تسلط سے آزاد ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے کہا کہ آخری فوجی تک مقبوضہ کشمیر کے عوا م کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی بائیس کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں مجبور نہ کرو کہیں ایسا نہ ہو تمہاری داستان بھی نہ رہے داستانوں میں۔ جلسہ عام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اکھٹے ہو کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور دنیا کو پیغام دیا۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات