وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر سیل کا تیسرا باضابطہ اجلاس
جمعہ 13 ستمبر 2019 22:58
(جاری ہے)
سول سوسائٹی، ہیومن رائٹس تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا نے ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 58 ممالک کی حمایت سے مشترکہ بیان کا جاری ہونا انتہائی حوصلہ افزا ہے۔آج ہندوستان کے سفاکانہ طرز عمل کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں اور ہندوستان کے جھوٹے بیانیے کی قلعی کھل رہی ہے۔یورپی یونین کی طرف سے بھی مثبت رد عمل سامنے آ رہا ہے اور اب کشمیر پہلی دفعہ یورپین پارلیمنٹ میں بطور ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ رواں ماہ ہونے والے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان، مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں نہتے مظلوم انسانوں کے مقدمے کو دنیا بھر کے سامنے پیش کریں گے۔اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو سیکورٹی کونسل اور او آئی سی کے بعد دیگر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے کیلئے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل مظفرآباد میں ہندوستان سمیت دنیا بھر کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں چالیس روز سے محصور لاکھوں انسانوں پر جاری بدترین مظالم کو واضح طور پر دنیا بھر کے سامنے لانے کیلئے میڈیا کو بروئے کار لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔اجلاس کے شرکاء نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں نہتے انسانوں پر جاری بھارتی مظالم پر، اقوام عالم کی توجہ مبذول کروانے پر وزیر خارجہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.