ایف بی آر کی ریجنل ٹیکس دفاتر کو ایک لاکھ روپے تک انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایات

جمعہ 13 ستمبر 2019 23:00

ایف بی آر کی ریجنل ٹیکس دفاتر کو ایک لاکھ روپے تک انکم ٹیکس ریفنڈز جاری ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) چیئرمین ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ایک لاکھ روپے تک انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

(جاری ہے)

تصدیق کے بعد ٹیکس گزاروں کو ایک لاکھ روپے تک انکم ٹیکس ریفنڈ 30 ستمبر تک جاری کئے جائیں۔تمام ریجنل ٹیکس دفاتر نے ایک لاکھ ریفنڈ والے ٹیکس گزاروں کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں ۔یف بی آرکے مطابق ریفنڈ کیلئے درخواستیں دینے والوں کو ادائیگی کی جائے۔30 ستمبر تک ہفتہ وار ریفنڈز کی رپورٹ بورڈ کو بھجوائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :