آصفہ بھٹو کو آصف علی زرداری سے ملاقات سے روکنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت18ستمبر تک ملتوی

جمعہ 13 ستمبر 2019 23:13

آصفہ بھٹو کو آصف علی زرداری سے ملاقات سے روکنے کے خلاف دائر توہین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) احتساب عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود آصفہ بھٹو کو سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات سے روکنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت18ستمبر تک ملتوی کر دی۔جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ، اے ایس پی عائشہ گل اور اڈیالہ جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تحریری جواب جمع نہ کروانے پر اظہار برہمی کیا۔آصف زرداری کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصفہ بھٹو اور دیگر کو آصف زرداری سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،آصف زرداری کی خرابی صحت کے باوجود انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے عدالتی احکامات کی کوئی حکم عدولی نہیں کی ہے۔فاضل جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ ایسے نہیں آپ تحریری جواب دیں پھر معاملے کو دیکھیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 18ستمبر تک ملتوی کر دی۔