اسلام آباد ہائی کورٹ، چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کے خلاف کیس میں وفاق کی جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا منظور

جمعہ 13 ستمبر 2019 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی تعیناتی کے خلاف کیس میں وفاق کی جواب جمع کرانے کے لئے ایک ہفتہ مہلت کی استدعا منظور کر لی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ مستقل چیئرمین کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے، وقت دیا جائے آئندہ ہفتے رپورٹ پیش کر دیں گے۔

(جاری ہے)

عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی کا تین ماہ کا دورانیہ 11 اگست کو ختم ہو چکا ہے، جب سے کونسل بنی ہے قائم مقام چارج سینئر افسر کے پاس ہوتا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ نمائندہ نے کہا کہ ریگولر تعیناتی میں بھی درخواست گزار کا نام ہے، اس لئے قائم مقام چیئرمین نہیں بنایا جا سکتا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ وفاق کا جواب آجائے پھر معاملہ دیکھیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔