Live Updates

حکومت لوٹی دولت کی واپسی کیلئے پرعزم ہے، عمران خان

ملکی دولت لوٹنے والوں سے رقم واپس نکلوانا قوم کی آواز ہے، کمزور لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قانونی اصلاحات سے متعلق اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 ستمبر 2019 21:09

حکومت لوٹی دولت کی واپسی کیلئے پرعزم ہے، عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت لوٹی دولت کی واپسی کیلئے پرعزم ہے، ملکی دولت لوٹنے والوں سے رقم واپس نکلوانا قوم کی آواز ہے، کمزور لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قانونی اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ، وزیرقانون پنجاب ، چیئرمین ایف بی آر،ودیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرقانون نے کمزور طبقات کے حقوق کیلئے قانونی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا اہم جزوہے۔ کوئی بھی معاشرہ عدل وانصاف کے بغیر نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

بعض علاقوں میں اب بھی خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ اس ضمن میں موجودہ قوانین اس لیے غیرمئوثر رہے کیونکہ ان پر عملدرآمد کا طریقہ مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔کمزور لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی نوعیت کے کیسز میں امتیازی سلوک عدل وانصاف کے اصولوں کی نفی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں سے رقم واپس نکلوانا قوم کی آواز ہے۔ حکومت لوٹی دولت کی واپسی کیلئے پرعزم ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آج مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلے خطاب کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوب للکارا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستانی ہوں، پھر مسلمان ہوں، کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔میں مودی سن لو، ایک بزدل انسان ہی ظلم کرتا ہے، کشمیر میں 9لاکھ فوج تعینات اور 40 دنوں سے کشمیریوں کو گھروں میں بند کیا ہوا ہے۔

ایک دلیر انسان اور انسانیت رکھنے والا بچوں اور عورتوں پر ظلم نہیں کرسکتا۔جو مودی اور آر ایس ایس انتہا پسند جماعت کشمیر میں کررہی ہے۔ نریندر مودی پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ جتنا مرضی ظلم کرلیں، آپ کامیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ کشمیر کی عوام سارا موت کا خوف ختم ہوچکا ہے، ان کا ڈر چلا گیا ہے، ان اب آپ شکست نہیں دے سکتے،اگلے ہفتے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جا رہا ہوں ۔

انشاء اللہ کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا۔کشمیریوں کیلئے وہ اسٹینڈ لوں گا جو آج تک کسی نہیں لیا ہوگا۔ ہندوستانی فوج کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں سے انتہاپسندی اٹھے گی، جن کے اوپر ظلم کررہے ہیں، وہ ظلم کے خلاف لڑیں گے۔ مودی کان کھول سن لو! ایمان والا آدمی موت سے نہیں ڈرتا، اللہ قرآن پاک میں کہتا ہے کہ جولوگ ایمان لے آئے وہ موت سے نہیں ڈرتا، بھارتی پائلٹ کسی ڈر کی وجہ سے واپس نہیں کیا ، بلکہ ہم امن چاہتے ہیں ، ہم امن پسند لوگ ہیں، مجھے پتا ہے کہ مودی نے کہنا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی آرہی ہے، یہ کشمیر سے دنیا کی نظر ہٹانا چاہتے ہیں۔

نوجوانوں مجھے جذبے اور جنون کا پتا ہے آپ ایل اوسی کراس کرنا چاہتے ہیں ، لیکن ابھی ایل اوسی پر نہیں جانا ، ایل اوسی کی طرف کب جانا ہے میں بتاؤں گا،مجھے پہلے اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے دو، پھر میں نوجوانوں کو بتاؤں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات