ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کااے ایس آئی عبدالمطلب کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مرحوم کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،بھرپور تعاون جاری رکھیں گے،ڈی آئی جی آپریشنز

جمعہ 13 ستمبر 2019 23:55

لاہور۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) فلائنگ سکواڈ میں تعینات اے ایس آئی عبدالمطلب زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔ عبدالمطلب آج ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے اے ایس آئی عبدالمطلب کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزکو مرحوم کی تدفین کے تمام انتظامات بطریق احسن کرنے کی ہدایت کی۔

اشفاق خان نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔مرحوم اے ایس آئی عبدالمطلب کوٹ کمبوہ خورد لاہور کا رہائشی تھا۔