تاندلیانوالہ ،جلہ چوک اوکاڑہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ماں، بیٹااور خالہ جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 14 ستمبر 2019 11:09

تاندلیانوالہ(سید مصعب غزنوی۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14ستمبر ۔2019ء) تاندلیانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقہ جلہ چوک اوکاڑہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوارماں، بیٹااور خالہ جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

20سالہ ٹیپو سلطان نامی نوجوان اپنی ماں اور خالہ کے ہمراہ اپنے گاؤں گنڈاس والا سے شہر آ رہا تھا کہ جلہ چوک کے قریب اوکاڑہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار کی ماں 50سالہ سلاں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ٹیپو سلطان اوراسکی خالہ زہراں بی بی شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا جہاں ٹیپو سلطان زخموں کی تاب نہ لاتے ہو دم توڑ گیاجبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں فیصل آباد منتقل کر دیا، وہاں جاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گئیں۔ جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور مقامی پولیس نے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا۔