ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 11:59

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکا تعلقات میں بہتری کی توقعات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 1 ین (0.6 فیصد) بڑھ کر 170.6 ین (1.58 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 134.2 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج قومی تعطیل کے باعث بند رہا۔

متعلقہ عنوان :