مقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال پر ذیلی کمیٹی کی میٹنگ جلد ہوگی، بریڈ شرمین

اجلاس میں کشمیر میں شہری آزادی اور مواصلات کے نظام کی بحالی پر سماعت کریں گے،رکن امریکی خارجہ امور کمیٹی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 12:49

مقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال پر ذیلی کمیٹی کی میٹنگ جلد ہوگی، بریڈ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہونے لگیں، امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے ٹوئیٹ کی کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا جس میں کشمیر میں شہری آزادی اور مواصلات کے نظام کی بحالی پر سماعت کریں گے۔