سعودی آئل کمپنی کی فیکٹریوں میں حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 12:57

سعودی آئل کمپنی کی فیکٹریوں میں حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی آئل کمپنی کی دو فیکٹریوں پر ڈرون سے کیے گئے حملوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی سعودی آئل کمپنی آرامکو کی فیکٹریاں بقیق اور خریض صوبوں میں واقع ہیں۔سعودی حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ ڈرون حملے کس نے کیے تھے۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان حملوں سے آرامکو کی فیکٹریوں کو کس حد تک نقصان پہنچا۔