ایڈورڈ سنوڈن یورپ میں سیاسی پناہ کے لیے پرامید

ہفتہ ستمبر 12:57

ایڈورڈ سنوڈن یورپ میں سیاسی پناہ کے لیے پرامید
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انہیں جرمنی یا پھر کسی دوسرے یورپی ملک میں سیاسی پناہ دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایڈورڈ سنوڈن نے 2013ء میں امریکا کے خفیہ راز افشا کیے تھے اور تب سے وہ روس میں سیاسی پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔ جرمن جریدے ڈیئر شپیگل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دنیا کو آمریت پسندی سے بھی خبردار کیا ہے۔ چھتیس سالہ سنوڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں ٹرمپ، برطانیہ میں بورس جانسن اور جرمنی میں دائیں بازو کے سیاستدانوں کی کامیابیوں کو عارضی نہ سمجھا جائے۔