امریکی پیٹریاٹ میزائل خریدنے کے لیے صدر ٹرمپ سے بات ہو گی، رجب طیب اردوآن

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:16

امریکی پیٹریاٹ میزائل خریدنے کے لیے صدر ٹرمپ سے بات ہو گی، رجب طیب اردوآن
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کے لیے امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ سے گفتگو کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر کہنا تھا کہ امریکی ہم منصب کے ساتھ ان کے قریبی اور ذاتی نوعیت کا تعلق ہے۔ روس سے ایس چار سو دفاعی میزائل نظام خریدنے کے بعد امریکا نے ترکی کو جنگی طیاروں اور میزائلوں کی فروخت روک دی تھی۔ صدر ایردوآن کے مطابق ترک سرحد کے قریبی شامی علاقوں میں سیف زون کے قیام کے منصوبے پر بھی امریکی ہم منصب سے بات چیت جاری ہے۔